ہمارے خلاف جھوٹے گواہ بنائے جارہے ہیں، سعد رفیق

0
17

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب لاہور کے پاس میرے اور سلمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، ایک سال سے ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، 5 لوگ گواہان ہیں جو کہتے ہیں یہ نہیں ہو سکتا جب کہ قیصر امین بیمار ہیں، ان کو غلط پکڑا گیا اور ان کا بیان بھی غلط ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری تحقیقات کسی اور اچھے افسر سے کروائی جائے، یہ لوگوں کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف جھوٹے گواہ بنا رہے ہیں جب کہ عمران خان کے خلاف بھی تحقیقات چل رہی ہے لیکن وہ وزیراعظم بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں کو بڑھانا بلا جواز ہے، یہ عوام کو تنگ کرنے کے ہتھکنڈے ہیں، نام نہاد 10،12 ٹرینیں چلا کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here