سوزوکی موٹرز پاکستان میں 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی، اسد عمر

0
54

سلام آباد: سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جب کہ کوکا کولا کمپنی ملک میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سوزوكی موٹرز كارپوریشن كے ایک وفد نے منگل كو وزیراعظم سیكرٹریٹ میں ملاقات كی۔ وزیراعظم سے ملاقات كرنے والے وفد میں سوزوكی كے گلوبل چیئرمین اوسیمو سوزوكی، كن جی ساتو، ماسافومی ہرانوں، شی جیوتا كیزاوا، یوسوكی كاٹو اور شفیق اے شیخ شامل تھے جب کہ پاكستان میں جاپان كے سفیر تاكاشی كورائی بھی ملاقات كے دوران موجود تھے۔سوزوكی موٹرز كارپوریشن كے وفد نے وزیراعظم كو سوزوكی موٹرز كی ملک میں موجودہ سرمایہ كاری اور مستقبل میں سرمایہ كاری كی منصوبہ بندی سے آگاہ كیا۔ وفد نے وزیر اعظم کو سوزوكی کمپنی كے دوسرے پلانٹ كی تعمیر كے منصوبے سے بھی آگاہ كیا کہ جس میں سالانہ ایک لاكھ اضافی گاڑیاں تیار كی جاسکیں گی۔وزیراعظم نے آٹو موبائل كے شعبے میں سوزوكی موٹرز كے كردار كو سراہتے ہوئے كہا كہ موجودہ حكومت نجی شعبہ كی ترقی، سرمایہ كاری كے فروغ، كاروبار کے لیے آسانی میں بہتری اور مینوفیكچرنگ كی گروتھ کے لیےپرعزم ہے۔ وزیراعظم نے وفد كو ملک میں موجودہ كاروباری مواقع سے استفادے کے لیے حكومت کا تعاون جاری ركھنے كی یقین دہانی كرائی۔اس ضمن میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سوزوکی موٹرز اپنی پیداوار بڑھانے کے لیے پاکستان میں 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے تناظر میں پاکستان کے لیے انتہائی اہم اور زبردست دن تھا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ سوزوکی موٹرز کے گلوبل چئیرمین پاکستان کے دورے پر ہیں اور انہوں نے سوزوکی موٹرز کی پیداوار بڑھانے کے لیے پاکستان میں 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دنیا کی بڑی توانائی کمپنی ایگزن موبل بھی 27 سال بعد پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جارہی ہے۔

کوکا کولا کمپنی 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان سے ترکی سے آئے ہوئے کوکا کولا کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم كو ملک میں كوكا كولا کمپنی كی 50 كروڑ ڈالر كی موجودہ سرمایہ كاری اور آئندہ دو سے تین برس میں 20 كروڑ ڈالر مالیت كے مستقبل كے منصوبوں كے بارے میں آگاہ كیا جس سے روزگار كے نئے مواقع پیدا ہوں گے، معاون صنعتوں كو تقویت ملے گی اور حكومت كو ٹیكسوں كے ذریعے مزید ریونیو حاصل ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے كہا ہے كہ حكومت سرمایہ كاروں كو یكساں مواقع كی فراہمی كے ذریعے ملک میں موجود سازگار سرمایہ كاری ماحول سے بھرپور استفادے كے لیے ہر ممكن سہولیات فراہم كرنے كے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے وفد كو موجودہ حكومت كی سرمایہ كاری دوست پالیسیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے كے لیے حكومت كی ہر ممكنہ معاونت كی یقین دہانی كرائی۔ ملاقات میں وزیراعظم كے مشیر برائے تجارت، ٹیكسٹائل، انڈسٹری اور پیداوار و سرمایہ كاری عبدالرزاق داؤد كے علاوہ رضوان خان، جان گیلون، سروت یلدرم، فہد قادر حسن عدنان، فیصل ہاشمی اور مراد اكرم بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here