پورٹ قاسم اتھارٹی ملازمین کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

0
78

اسلام آباد:  پورٹ قاسم اتھارٹی کے ملازمین کو 5ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی، یہ انکشاف سینیٹ قائمہ کمیٹی میں ہوا، کمیٹی نے وزارت میری ٹائم افیئرز سے جواب طلب کرلیا۔

جمعے کے روز سینیٹر نزہت صادق کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی بندرگاہ و جہاز رانی اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے ملازمین کو 5 ماہ سے چینی کمپنی نے تنخواہ نہیں دی۔جوائنٹ سیکریٹری کامران انصاری نے بریفنگ میں بتایا کہ تنخواہوں کے حوالے سے چینی کمپنی سے جواب مانگاہے،چینی کمپنی ملازمین کوتنخواہ دیناچاہتی ہے لیکن ورکرز یونین کی وجہ سے تنخواہوں کامسئلہ درپیش ہے، پورٹ قاسم پر84 افرادکی جگہ 1500 ملازمین کام کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں سینیٹ قائمہ کمیٹی شماریات نے وزارت شماریات کی جانب سے جمع کیے جانے والے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کر دیا،قائمہ کمیٹی نے وزارت شماریات کو اعداد و شمار حقیقت پر مبنی ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here