حاجی صابر خان و حاجی ثمر خان کی دلکش رہائش گاہ پر عید میلادالنبی کی روحانی تقریب سید فصیح الدین سہروردی نے سماں باندھ دیا

0
158

سنٹرریچ لانگ آئی لینڈ (منظور حسین سے) شمالی امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی دو ممتاز ومعروف شخصیات حاجی ثمر خان اور ان کے صاحبزادے بروکلین کی پرانی اور نوجوان شخصیت حاجی ثمر خان کی نئی وسیع وعریض اور خوبصورت رہائش گاہ پر گزشتہ ہفتہ عید میلادالنبی کی بارونق و روحانی اور وجدانی محفل بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج سید فصیح الدین سہروردی سمیت ٹرائی اسٹیٹ میں بسنے والے مستند علماءاہل سنت کمیونٹی اور حاجی ثمر خان کے دوست واحباب اور فیملیوں کی مکمل شرکت۔ ثمر خان کے دلکش گھر میں رات گئے نعت مصطفی کے ماحول کی وجہ سے سماں بندھا رہا۔عید میلادالنبی کی اس خوبصورت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیوجرسی سے تعلق رکھنے واے ممتاز عالم دین علامہ مقصود احمدقادری نے کہا کہ جب قرآن کی آواز آئے تو مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اس کی تلاوت کو غور سے سنیں تاکہ اللہ تعالیٰ اس کے سننے پر اپنے بندوں پر رحم فرمائے۔ علامہ مقصود احمد قادری نے کہا کہ درحقیقت اللہ کا ذکر بھی آنحضور کا ایک ”نام“ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب آنحضور کو دیکھا جاتا تھا تو اسے اللہ یاد آجاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب اللہ کے نیک بندوں کا ذکر کیا جاتا ہے تو اللہ کی نعمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ننھے بچوں سے انگریزی میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود احمد قادری نے کہا کہ آنحضور کے نام کا مطلب سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا یعنی سب سے زیادہ تعریف کئے جانے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ آنحضور جس طرح پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے اسی طرح وہ بچوں کیلئے رسول رحمت بن کر آئے ۔اس روحانی اور وجدانی تقریب میں کوئنز کے ایک اور ممتاز عالم دین علامہ حافظ وقاری مقصود احمد رضوی نے بھی اپنی خوبصورت اواز میں کلام اللہ کی تلاوت اور نعت کے اشعار پیش کئے۔پاکستان سے آئے ہوئے بین الاقوامی نعت خواں فصیح الدین سہروری نے اپنی شہرہ آفاق نعتیں سنا کر ماحول کو خوشگوار کر دیا ۔دیگر نعت خوانوں میں مقصود علی خان‘ طارق ملک‘ حاجی صابر خان‘ ثمرخان نے بھی بارگاہ رسالت میں حاضری دی۔شرکاءمحفل پاک کو انتہائی خوبصورت اور خوش ذائقہ کھانا پیش کیاگیا۔ثمر خان نے آنے والے مہمانوں کو اس محفل پاک میں شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here